پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس

پیر 13 مارچ 2017 23:20

لاڑکانہ ۔ 13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) لاڑکانہ میں پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کا اجلاس ضلعی سیکریٹری جنرل شفیق احمد کورائی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلع، تحصیل اور سٹی کے عہدیداران، سینیئر ورکرز عابد بلوچ، نظیر احمد شیخ، امجد حسین، شاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شفیق احمد کورائی نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے سندھ میں ٹھٹہ اور سجاول اضلاع کے عوام کے لئے پیکیج کا اعلان خوش آئند ہے، جس سے وہاں کے عوام میں خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :