سکھر بورڈ کی جانب سے نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 28 مارچ سے شروع ہوں گے

پیر 13 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بوڑد سکھر کے کنٹرولرامتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو( نویں و دسویں جماعت )کے سالانہ امتحانات 28 مارچ 2017 بروز منگل سے شروع ہوں گے جو کہ ہفتہ 8 اپریل تک جاری رہیں گے۔