سپریم کورٹ نے گڈانی فش ہاربر منی پورٹ کی تعمیر سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دیدی

پیر 13 مارچ 2017 22:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں گڈانی فش ہاربر منی پورٹ کی تعمیر سے متعلق کیس میں درخواست گزار کو اضافی دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔ پیرکوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سر براہی میں جسٹس مشیر عالم پرمشتمل دو رکنی بنچ نے ایم کے بلوچستان پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے د ائردرخواست کی سماعت کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے منی پورٹ کی تعمیر کے لئے صوبائی حکومت سے 74 ایکڑ زمین لیز پر لی مگرپی ٹی ڈی سی نے ہمیں پورٹ کی تعمیر سے روک دیا ہے ۔

یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے اس لئے منصوبہ روکنے کانوٹس لے کرہمیں اجازت دی جائے ، سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے فاضل وکیل سے استفسار کیا کہ وزیر اعظم یا وزیر اعلی کے خلاف عدالت میں رٹ کیسے دائر ہو سکتی ہی آئین کے تحت ایگزیکٹیو کے خلاف رٹ دائر نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

قانون وآئین کومد نظررکھا جائے ۔ جس پرفاضل وکیل نے کہا کہ ہمیں اس معاملے پرمزید دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے ان کو مزید دستاویزات جمع کر انے کی اجازت دیتے ہوئے کہاکہ عدالت میرٹ پرفیصلہ کرے گی ۔بعدازاں مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :