ڈسکہ،سیمنٹ سے بھرے ٹرک کے نیچے آکر پہلی کلاس کا طالبعلم جاں بحق

پیر 13 مارچ 2017 23:46

ڈسکہ۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) سیمنٹ کے ٹرک کے نیچے آکر پہلی کلاس کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ قلعہ ٹیک سنگھ میںگورنمنٹ پرائمری سکول کی تعمیر جاری تھی کہ سکول کی تفریحی کے دوران ہی سیمنٹ سے بھرا ٹرک سکول میں داخل ہوگیا جس نے کھیلتے ہوئے پہلی کلاس کے طالبعلم عبدالرحمن کو کچل ڈالا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرارہوگیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :