مردم شماری کے دوران کسی اہلکار کاتبادلہ نہیں کیاجائیگا، اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ

پیر 13 مارچ 2017 23:45

ڈسکہ۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ رائو سہیل اختر نے کہا ہے کہ تحصیل ڈسکہ میں کل15 مارچ سے شروع ہونیوالی چھٹی مردم شماری کیلئے تحصیل کو 9حلقوں میں تقسیم ،89سرکل اور363بلاک بنائے گئے ہیں، ان بلاکوں کو 2حصوں میں تقسیم کرکے شمار کنندہ لگائے جائینگے ، ہر شمار کنندہ کیساتھ ایک آرمی جوان ہوگا ، مردم شماری کے پہلے 2دن خانہ شماری کی جائیگی اور تیسرے دم باقاعدہ مردم شماری کا آغاز کردیاجائیگا،مردم شماری کے دوران گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈچیک کیا جائیگا اور آرمی جوانوں کے پاس نادرا لنک ہوگا ، مردم شماری کے دوران کسی اہلکار کاتبادلہ نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :