نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد پو لیس، پا کستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں کا تھانہ شمس کالونی کے علاقوںں میں گر ینڈ سرچ آپریشن

پیر 13 مارچ 2017 23:45

نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد پو لیس، پا کستان رینجرز اور سیکورٹی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مؤثر بنا نے کیلئے اسلام آباد پو لیس، پا کستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں نے تھانہ شمس کالونی کے علاقوں علی بخش ٹائون، شمس کالونی اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سرچ آپریشن کیا اور بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دوران سرچنگ 250 سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، اس سر چ آپریشن سے وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی، ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پولیس، پا کستان رینجرز، حساس اداروںکے افسران و جو انو ں جس میں کما نڈو ز ، لیڈ ی کما نڈو ز ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے تھانہ شمس کالونی کے علا قوں ، علی بخش ٹا ئون اور شمس کا لو نی اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا گیا، بھا ری تعداد اسلحہ وایمو نیشن بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ، جس میں پسٹل 30بور، پسٹل نائن ایم ایم، بارہ بور گن ، 8ایم ایم ، ایس ایم جی گن ، متعدد روند اور میگزین شامل ہیں ، دوران سر چ آ پر یشن 250گھر وں کی سرچنگ کی گئی ، مختلف مقاما ت پر نا کہ بند ی کر کے 350کے قریب افراد کو سرچ کیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :