ْپاکستان کی معاشی استحکام و ترقی خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ادھوری ہے ‘ذکیہ شاہنواز

پنجاب حکومت عورتوں کی سماجی و معاشی خود کفالت کے لیے ترجیحی بنیادوںپر کام کر رہی ہے‘صوبائی وزیر

پیر 13 مارچ 2017 23:43

ْپاکستان کی معاشی استحکام و ترقی خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ادھوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) صوبائی وزیر تحفظ ماحول و بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی استحکام و ترقی خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر ادھوری ہے پنجاب حکومت عورتوں کی سماجی و معاشی خود کفالت کے لیے ترجیحی بنیادوںپر کام کر رہی ہی4.2ملین خواتین کو مفت صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،4لاکھ بچیوں کو دوران تعلیم وظائف دئیے جارہے ہیںاورپنجاب انڈومنٹ ایجوکیشن فنڈ سے مستفید ہونیوالوں میں سے نصف سے زائد کی تعداد لڑکیوں پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے لاہور کالج وویمن یونیورسٹی انسٹیوٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان معاشی ترقی میں خواتین کے کردار سے متعلق خطاب کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور عورتیں بھی تعلیم کے حصول کے بعد گھر نہ بیٹھیں بلکہ عملی میدان میں اپنا کردا ر اد ا کریں۔کانفرنس میں یو ایس اے کے پروفیسر گوب ویلر ، وائس چانسلر عظمیٰ بخاری ،مختلف شعبہ جات کے سربراہان ،پروفیسر رخسانہ کوثر اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں مقالہ جات بھی پڑھے گئے۔