حب ‘انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ ہونے والے 12 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر 13 مارچ 2017 23:41

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے انڈسٹریل ایریا سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 12 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 12 سالہ لڑکا عرفان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جس پر ان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم پیر کے روز انڈسٹریل ایریا کی ویران گلی سے پولیس نے عرفان کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی جسے فوری طور پر جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مقتول کے والد اسحاق کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر نہیں پہنچا اس سلسلے میں انہوں نے پولیس کو اطلاع دی بلکہ از خود بھی تلاش کرتے رہے مگر بیٹے کی تلاش میں ناکام رہے ۔