جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان‘عبدالغفور حیدری ‘خواجہ خلیل احمد و دیگر کاصدسالہ عالمی اجتماع کے پنڈال کا دورہ کیا‘تعمیراتی کام کامعائنہ کیا

پیر 13 مارچ 2017 23:39

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان‘عبدالغفور حیدری ‘خواجہ ..
پشاور/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،مولانا عبدالغفور حیدری ، عالمی ختم نبوت کے امیر خواجہ خلیل احمدکندیاں شریف،مولانا اللہ وسایا ،مولانا الیاس گھمن، مفتی شہاب الدین پوپلزئی، مولانا راشد مدنی، قاضی ہارون رشید نے صدسالہ عالمی اجتماع کے پنڈال کا دورہ کیااورتعمیراتی کام کامعائنہ کیا، اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب ودیگررہنماؤں نے مرکزی قائدین کا استقبال کیا بعدازاں مولانا گل نصیب خان نے عالمی اجتماع کے انتظامات کے بارے میں قائدین کو بریفینگ دی اور اب تک ہونے والے انتظامات کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

درین اثناء مولانا فضل الرحمان نے پنڈال میں ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میںمرکزی کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفور حیدری دیگر ارکان نے شرکت کی،اجلاس میں عالمی اجتماع کے انتظامات اور دیگر اہم امور سے متعلق مشاورت کی گی،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مرکزی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 21مارچ کو صبح10بجے پشاو ر میں طلب کرلیا گیاجس میں چاروں صوبوں کے امراء ونظماء اور ارکان مجلس عاملہ اور کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے،اجلاس میں عالمی اجتماع میں وکلاء حضرات کیلئے علیحدہ کیمپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس کے فیصلے کے مطابق مولانا فضل الرحمان 14مارچ کو پشاور کلب میںڈونرز کانفرنس ، 15مارچ کو صبح 10بجے عالمی اجتماع کے پنڈال میں علماء و مدارس کانفرنس اور 2بجے ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب کرینگے جبکہ جمعیت شعبہ خواتین کے زیر اہتمام صوبائی کنونشن 26مارچ اجتماع کے پنڈال میں ہوگا جس میں خواتین ارکان قومی وصوبائی ،مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجتماع میں تمام پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :