کیسکو کی کارروائی‘ 8 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 13 مارچ 2017 23:39

کیسکو کی کارروائی‘ 8 بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے تحت سپیشل مجسٹریٹ کیسکو سینٹرل سرکل نے ایگزیکٹوانجینئرکیسکوسریاب ڈویژن ظہورمری ،ایس ڈی او سپیزنڈسب ڈویژن قاضی امان اللہ اورلائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہوار کے ہمراہ ہزارگنجی، گاہی خان چوک اوراس سے ملحقہ علاقوںمیں کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت 8افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے تمام ملزمان کو جیل بھیج دیاگیا جن کے خلاف مزیدقانونی کارروائی جاری ہے۔ علاوہ ازیں کارروائی کے دوران درجنوں ڈائریکٹ کنکشنز بھی منقطع کردئیے گئے ۔کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی چوری کی روک تھام اوربجلی چوروں کی نشاندہی میں کیسکوسے تعاون کریں ۔ علاوہ ازیں غیرقانونی طورپرلگائے گئے کنڈے بھی فوری طورپرہٹادیں بصورت دیگراُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :