خضدار‘ قومی شاہراہ پر دھماکہ ‘ ارد گرد واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

پیر 13 مارچ 2017 23:39

خضدار‘ قومی شاہراہ پر دھماکہ ‘ ارد گرد واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے‘ ..
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) خضدارمیں قومی شاہراہ پر دھماکے سے ارد گرد واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ خضدار پولیس کے مطابق پیر کے روز قومی شاہراہ پر زرعی بنک کے قریب واقع ایک پل کیساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد اس وقت زور دار دھماکہ سے پھٹا جب وہاں سے سیکورٹی فورسز کا کانوائے گزر رہا تھا۔

تاہم دھماکہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرل بم کے ذریعے کیا گیا اور واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اعلی حکام کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کر نل ضوان افضل ملک ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار عبدالرئوف بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار ریٹائرڈ کیپٹن جمعہ داد خان مندوخیل موقع پر پہنچ گئے۔ واقع سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :