حکومت اپنی اپیل واپس لے کر سودی نظام کا خاتمہ کرے، سودی نظام کا خاتمہ قرآن وسنت اور آئین پاکستان کا تقاضا ہے، سود یہودیوں کا تحفہ اور استحصالی معیشت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے، سودی نظام معیشت کو ترقی نہیں دے سکتا، اسمبلی عدالتوں اور چوراہوں پر سودی نظام کے خلاف لڑیں گے اور اس جدوجہد میں پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو
پیر 13 مارچ 2017 23:39
(جاری ہے)
وہ فیصلہ آئین کے مطابق بالکل درست تھا ۔ کیونکہ آئین میں واضح کیا گیا ہے کہ سود ختم کرنا آئین کا تقاضا ہے ۔
سود کو ختم کرنے کا حکم اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے دیا ہے ۔ اسلامی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے کہ آئین کے مطابق اقدامات کرے لیکن وفاقی حکومت شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئی جس پر عدالت عظمیٰ نے فیصلہ معطل کر کے دوبارہ شرعی کورٹ کو بھجوا دیا ۔ انہوں نے کہا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اپیل واپس لے کر سودی نظام کا خاتمہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ابراہیم ، قیصر امام ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر فرید پراچہ اس کیس میں جماعت اسلامی کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سودی نظام کا خاتمہ آئین کا تقاضا ہے ۔انہوں نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے لائے گئے قانون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے پورے معاشرے میں سود کے لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے اس لیے وفاقی حکومت بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے کیونکہ سود یہودیوں کا تحفہ ہے جس کو حضور ﷺ نے ختم کر دیا تھا کیونکہ سودی نظام پر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ۔ اس نظام میں امیرامیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور غریب ، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ۔ سودی نظام کی وجہ سے پورا معاشرہ تباہ ہو رہا ہے ۔ سراج الحق نے اعلان کیا کہ اسمبلی عدالتوں اور چوراہوں پر سودی نظام کے خلاف لڑیں گے اور اس جدوجہد میں پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔ ایک سوال پر انہو ںنے کہا کہ اسلام میں سود کا کوئی تصور نہیں ، جس شکل میں بھی ہو سود حرام ہے ۔ اگر کوئی الفاظ کے ہیر پھیر سے اس نظام کو چلانا چاہے تو اس کو نظام چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سود کے خاتمے کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا پہلا قدم نواز شریف حکومت اور دوسرا قدم مشرف نے اٹھایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خلاف عدالت میں آنا سودی نظام کے خلاف تحریک کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کسی سیاسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے یہ حکومت کا مسئلہ ہے اور مجھے امید ہے اس کیس کا فیصلہ ملک و قوم کے حق میں آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.