وزیراعظم کو لیویز فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ، آئندہ قومی بجٹ میں اضافہ ہو جائے گا

پارلیمانی سیکرٹری سیفران شاہین شفیق کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب

پیر 13 مارچ 2017 23:38

وزیراعظم کو لیویز فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی  ، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نوازشریف کو لیویز فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری بھیج دی گئی ، آئندہ قومی بجٹ میں اس فورس کی بھی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار پیر کی شام ایوان زیریں میں پارلیمانی سیکرٹری ریاستیں وسرحدی امور شاہین شفیق نے اراکین اسمبلی جنید اکبر ، حامد الحق خلیل ، گلزار خان کے لیوی فورسز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر بیان دیتے ہوئے کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری سیفران نے کہا کہ سمری میں لیوی فورسز کی تنخواہوں کے ساتھ الائونسز میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور وفاقی بجٹ 2017-18میں نئے پیکج کا اطلاق ہو جائے گا ۔ شہداء کے خاندانوں کی کفالت کیلئے بھی پیکج شامل ہے ۔ (اع)