کوئٹہ ‘ڈرگ کورٹ نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 10ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان پر فرد جرم عائد کردی

میڈیکل سٹورز مالکان نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کااعتراف ‘دیگر کاصحت جرم سے انکار ایک میڈیکل سٹور مالک کو جرم ثابت ہونے پر 2ماہ قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا متعدد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 13 مارچ 2017 23:36

کوئٹہ ‘ڈرگ کورٹ نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلا خان نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 10ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان پر فرد جرم عائد کردی جن میں سے 2میڈیکل سٹورز مالکان نے غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کااعتراف کرلیا جبکہ دیگر نے صحت جرم سے انکار کیا ،ایک میڈیکل سٹور مالک کو جرم ثابت ہونے پر 2ماہ قید اور 50ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی گئی جبکہ متعدد ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بھی احکامات دے دئیے گئے ۔

گزشتہ روز ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلا خان کے روبرو السیف میڈیکل سٹور ،فرینڈز فارما ،پنجاب میڈیکل سٹور ،امارات میڈیکل سٹور ،اکبر ی میڈیکل سٹور ،المکہ میڈیکل سٹور ،سرل لمیٹڈ ،الخدمت میڈیکل سٹور ،میڈی ٹیک ،بیرٹ فارما ،نیوالخدمت میڈیکل سٹور ،خالد میڈیکل سٹور ،راسکوہ فارما ،سٹین لے فارما ،بلال میڈیکل سٹور ودیگر کے خلاف غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت کی مقدمات کی سماعت ہوئی تو عدالت نے اکبر ی میڈیکل سٹور کے محمدشفیق اورالمکہ میڈیکل سٹور کے مالک سمیت سرل لمیٹڈ کے انور جمال ،الخدمت میڈیکل کے سلطان محمد ،میڈی ٹیک کے مقدمہ میں نامزد تین ملزمان ،بیرٹ فارما کے محمود احمد ،ڈاکٹر حسن تارانی ،ڈاکٹر فضل محمد ،نیو الخدمت میڈیکل کے سلطان محمد ،خالد میڈیکل سٹور کے محمدہاشم ،راسکوہ فارما کے کیس میں نامزد ملزمان سمیت عبیدمیڈیکل سٹور کے ہدایت اللہ ودیگر پر فرد جرم عائد کردی تو المکہ میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم سمیت عبیدمیڈیکل سٹور کے ہدایت اللہ نے اقبال جرم کرلیا جس کے بعد ان کے کیسز کے فیصلے کیلئے اگلی تاریخ دیدی گئی جبکہ دیگر کیسز میں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اس سلسلے میں بھی مزید کارروائی اگلی سماعت پر ہوگی ۔

(جاری ہے)

السیف میڈیکل سٹور کے مقدمہ میں نامزد ملزم نجیب اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 2ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی جس کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے لیکر جیل بھیج دیاگیا ملزم کو عدم ادائیگی جرمانے کی صورت میں ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی ۔عدالت نے فرینڈز فارما کیس میں نامزد ملزم ظفر ،پنجاب میڈیکل سٹور کے کیس میںنامزد ملزمان گلزار امیر ،محمدحفیظ ،امارا ت میڈیکل سٹور کیس میں نامزد ملزم سید محمدمدثر ،سرل لمیٹڈ کیس میں نامزد ملزمان سید ندیم احمد اور سید اصغر علوی سٹین لے فارما کیس میں نامزد ملزمان اوربلال میڈیکل سٹورکیس میں نامزد ملزم حزب اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بھی احکامات دے دئیے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے کیسز کی پیروی اسپیشل پراسیکیوٹر سید اعجاز الدین آغانے کی ۔

متعلقہ عنوان :