میئر اسلام آبا نے عید الضحیٰ پر خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے سینی ٹیشن اہلکاروںکے اعزازیہ کی منظوری دیدی

پیر 13 مارچ 2017 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایات پر عید الضحیٰ کے موقع پر کیے گئے خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے سینی ٹیشن اور دیگر شعبوں کے اہلکاروں کو اعزازیہ کی منظوری دیدی ، خصوصی آپریشن مسلسل تین دن تک جاری رہا تھا جس میں سینی ٹیشن سمیت مختلف شعبوں کے افسران و اہلکاروں نے عید کی چھٹیاں ہونے کے باوجود شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مسلسل تین روز تک خدمات سر انجام دیں ۔

ان خدمات کے اعتراف میں اور افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بنیادی تنخواہ اعزازیہ کے طور پر دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ یہ منظوری سی ڈی اے کے پروسیجر مینول پارٹ ٹو کے رول نمبر99 اور100 کے تحت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء سی ڈی اے ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے پانچ ملازمین کے تقرری اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے تحت ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں اوور آل سٹرینتھ پر تعینات سب اسسٹنٹ شکیل احمد کو ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں ہی خالی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی اینڈ ای کے سب اسٹنٹ وجاہت انور کو تبدیل کر کے ڈی جی ورکس مین ، سب اسسٹنٹ اورنگزیب خان کو ڈی جی ورکس سے تبدیل کر کے پی ایند ای ڈائریکٹور یٹ ، ای اینڈ ڈی ایم میں تعینات محمد شہاز، ڈرائیور کو تبدیل کر کے واٹر سپلائی اور ایچ آر ڈی کے ساتھ عارضی طور پر تعینات جناح کنونشن سینٹر کے اپر ڈویژن کلرک کو کیو ایس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات کر کے کیڈ منسٹری کے ساتھ تعینات کر دیا ہے۔ مزید برآں ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر پلاننگ ونگ کی ٹائون پلانر بینش جاوید کو ترقی دے کر گریڈ 18 میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ نے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے۔ ان کی یہ ترقی 12 جنوری2017 ؁ء سے تصور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :