جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمن کے دورہ صوابی کے موقع پر جے یو آئی (ف)، جے یو آئی (س)اور جے یو آئی (ن)کی قیادت کی ملاقات ہو گئی

پیر 13 مارچ 2017 23:32

ْصوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے دورہ صوابی کے موقع پر جے یو آئی (ف)، جے یو آئی (س)اور جے یو آئی (ن)کی قیادت کی ملاقات ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن گذشتہ شام موضع کوٹھا میں صوبائی نائب اور ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش کے والد حاجی مطیع اللہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد واپس جارہے تھے جہاں انہوں نے دارلعلوم سعیدیہ کوٹھا میں جے یو آئی ( نظریاتی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ایم این اے مولانا خلیل احمد کے ساتھ ان کے ماموں مولانا سعید الرحمن کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے تشریف لے گئے اس دوران مولانا سمیع الحق مرکزی امیر جے یو آئی (س)جو مولانا عطاء الحق درویش کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے آرہے تھے وہ بھی دارالعلوم سعیدیہ پہنچے اس دوران مولانا فضل الرحمن ، مولانا سمیع الحق اور مولانا خلیل احمد مخلص کے مابین خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات ہو ئی انہوں نے اس موقع پر مولانا عطاء الحق درویش کے والد حاجی مطیع اللہ اور مولانا خلیل احمد مخلص کے ماموں مولانا سعید الرحمن کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی جے یو آئی کے ایم پی اے مفتی فضل غفور ، ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش ، مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق نے موجودہ حالات کے تناظر میں دینی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا اور کہا کہ مولانا در پیش مشکلات اور حالات میں دینی قوتوں کا اتحاد نا گزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :