عوام کی نظریںتحریک انصاف کی نام نہادتبدیلی کو دیکھ پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف پرلگی ہوئی ہے،محمدنوازشریف کا کاایجنڈاملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے،اقتصادی راہداری سے پاکستان ایک جدیداورترقی یافتہ پاکستان بن جائیگا،واپڈا،سوئی گیس اور خیبرپختونخوامیںدیگروفاقی اداروںکے حکام اوراہلکارعوام کے جائزکاموںمیںروڑے اٹکانے کی بجائے احسن طریقے سے حل کریں، عوام میںرہ عوام کی بلاامتیازخدمت کرنامیری زندگی اور سیاست کانصب العین ہے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی میڈیا سے گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 23:32

عوام کی نظریںتحریک انصاف کی نام نہادتبدیلی کو دیکھ پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف ..
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام میںرہ عوام کی بلاامتیازخدمت کرنامیری زندگی اور سیاست کانصب العین ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرنے والوںکودل کی گہرائیوںسے خوش آمدیدکہتے ہیں،عوام کی نظریںتحریک انصاف کی نام نہادتبدیلی کو دیکھ پاکستان مسلم لیگ(ن)اورمحمدنوازشریف پرلگی ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ محمدنوازشریف کا کاایجنڈاملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرناہے،اقتصادی راہداری سے پاکستان ایک جدیداورترقیافتہ پاکستان بن جائیگا،واپڈا،سوئی گیس اور خیبرپختونخوامیںدیگروفاقی اداروںکے حکام اوراہلکارعوام کے جائزکاموںمیںروڑے اٹکانے کی بجائے احسن طریقے سے حل کریں۔وہ پیر کو مالم جبہ میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے مختلف وفودسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مٹہ میںبھی مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔اس موقع پرضلعی ناظم محمد علی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان،عظمت علی خان،عطاء اللہ خان اوردیگرقائدین بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے مٹہ میںصوبائی وزیر محب اللہ خان کے والد،محمدشیرخان کے چچاطاہرخان کے بھائی اوربخت روان کی بیوی کی فاتحہ خوانی بھی کی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت کی بہترین پالیسیوںکی بدولت اوروزیراعظم محمدنوازشریف کی سیاسی بصیرت کی بدولت بیرونی سرمایہ کاروںکی نہ صرف نظریں پاکستان پرہیںبلکہ ملک کی نیک نامی ہورہی ہے اوردیگرممالک ہماری کامیابیوںکے معترف ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اس ملک دوست اورعوام دوست کارکردگی کی بدولت انشاء اللہ آئندہ انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواسمیت پورے ملک میںبھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :