عافیہ قوم کی بیٹی ہے، اس کی رہائی ہم سب پر فرض ہے، سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر

قدرت عافیہ کی رہائی کے مواقع فراہم کررہی ہے لیکن حکمران اور سیاستدان ہربار موقع کھودیتے ہیں، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی 14 مارچ کو پشاور کلب میں ’’عافیہ رہائی غیرت جرگہ ‘‘ کا انعقاد ہوگا

پیر 13 مارچ 2017 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے جاری مہم کے سلسلے میںڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دورہ پشاور کے موقع پر اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر سے اسپیکر ہائوس میں ملاقات کی ۔ اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عافیہ قوم کی بیٹی ہے، اس کی رہائی ہم سب پر فرض ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اپنی حیثیت میں کوشش کررہی ہے۔ عافیہ کی قید کا ہرلمحہ شرمندگی کا باعث ہے، ہم عافیہ کی رہائی کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دو دن بعد ہونے والی ملاقات میں عافیہ کی وطن واپسی کے مسئلہ پر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ مسئلہ ایک فرد کا نہیں پوری قوم کے وقار کا مسئلہ نہیںہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے عافیہ کے معاملے میں اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی کے جذبات کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قدرت ہمیں بار بار ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے مواقع فراہم کررہی ہے لیکن افسوس حکمران اور سیاستدان ہربار یہ موقع کھودیتے ہیں۔ عافیہ ایک بے گناہ پاکستانی شہری ہے جس کو واپس لانے میں سابقہ حکمران پانچ سال تک اور موجودہ حکمران چارسال سے ناکام ہیں۔

اب کسی مجرم کو چھوڑدینا اور بے گناہ پاکستانی شہری کو واپس نہ لانا قوم ،ملک اور اداروں کے وقار کو عالمی سطح پر مجروح کرے گا۔ عافیہ موومنٹ میڈیاانفارمیشن سیل گفتگو کرتے ہوئے ’’عافیہ رہائی قافلہ غیرت‘‘ کے شرکاء انعام اللہ مروت، انور خان اور وسیم عباس نے بتایا کہ عافیہ موومنٹ ، خیبرپختونخواہ کے تحت آج 14 مارچ، بروز منگل دن ایک بجے پشاور کلب پر ’’عافیہ رہائی غیرت جرگہ ‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

عافیہ موومنٹ پشاور کے رہنمائوں نے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جمیعت العلمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پاسبان پاکستان، قومی وطن پارٹی، راہ حق پارٹی، مستقبل پاکستان پارٹی اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :