وزیراعلیٰ سندھ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات

پیر 13 مارچ 2017 23:30

وزیراعلیٰ سندھ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایک وفد جس کی قیادت اسکے کنٹری ڈائیریکٹر وارنر ای لائپیچ کر رہے تھے کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ موڈ کے تحت اور دیگر مختلف منصوبوں کے آغاز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا ۔ اے ڈی بی کے وفد میں کنٹری ڈائریکٹر وارنر ای لائپیچ ، ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر سنیل مترا ، پورٹ فولیو ہیڈ مس ڈونیتھ والٹن ، اربن یونٹ کے سربراہ شوکت شفیع اور وزیرا علیٰ سندھ کی معاونت کے لئے چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ، چئیرمین منصوبہ بندی وترقیات محمد وسیم ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی اور کراچی پیکیج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نیاز سومرو تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفراسٹکچر اور سماجی خدمات کی ضرورت ہے جس کے لئے دستیاب صوبائی پبلک سروسز کو بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسائل پر قابو پانے کے لئے انکی حکومت اے ڈی بی کے تعاون سے پی پی پی موڈ کے تحت نجی شعبے کی شراکت سے پروکیورمنٹ اور پبلک سیکٹر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹکچر کی ضروریات کو پورا کرنے موثر لاگت اور مزید نجی شراکت کے ذریعے انفرسٹکچر سروسز مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے میں پی پی پی موڈ کو بہتر بنانے اور اس میں توسیع کے لئے اے ڈی بی سے مدد کی درخواست کی ہے۔ منصوبے کے تحت اے ڈی بی سندھ حکومت کے ساتھ تعاون کریگی اور پی پی موڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے خاطرخواہ اور زیادہ سے زیادہ مالی معاونت فراہم کریگی۔ اس منصوبے کا تخمینہ 184.23ملین ڈالرز ہے جس میں اے ڈی بی ، ڈی ایف آئی ڈی (یو کی)اور سندھ باالترتیب 52فیصد ، 12.62فیصد اور 34.42فیصد حصہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے 197.85ملین ڈالر ز کے سندھ پرووینشنل روڈ ایمپرومنٹ پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے تحت 328کلو میٹر کی 6سڑکوں کی بحالی کا کام کیا جائیگا۔ ان سڑکوں میں 2,065.25ملین روپے کی ٹھل ۔ کندھ کوٹ 44کلومیٹرروڈ ، 1450ملین روپے کی 36کلو میٹر شیراں پور تا رتو ڈیرو، 2,802.09ملین روپے کی 64کلو میٹرز خیبر تا سانگھڑ براہ ٹنڈو آدم ، 2,485.35ملین روپے کی لاگت سے 63کلو میٹر سانگھڑ تا میرپورخاص براہ سندھڑی ، 3,397.83ملین روپے کی67کلومیٹر ٹنڈو محمد خان تا بدین سڑک اور 3,358.28ملین روپے کی 54کلو میٹر ڈگری تا نو کوٹ سڑک شامل ہے ان منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی بی کے کنٹری چیف پر زور دیا کہ وہ منگھو پیر تا نمائش ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے مالی تعاون کریں جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی۔ ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ اس حوالے سے مالی اور فنی تعاون کا تعین کریگی ۔ اے ڈی بی کے کنٹر ی ڈائریکٹر نے کہا کہ فنڈز کی پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے صرف کاروائی مکمل کرنا ہے۔ گرین لائن بی آر ٹی ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکریٹریٹ میں گرین لائین بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نمائش پر جہاں پر بی آرٹی کی تمام بسیں اسٹاپ اور انٹر چینج کرینگی کی پارکنگ ، انٹر سیکشن اور عوام کے لئے جامع اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ ، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، پی ڈی /پرنسپل سیکریٹری گور نرسندھ صالح فاروقی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہٰ فاروقی ، پروجیکٹ چیف فنانشل افسر زبیر چنا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ پاور ہائوس سرجانی ٹائون سے شروع ہوگا اور گرومند ر پر اختتام پزیر ہوگا اسکی مجموعی لمبائی 18.4کلو میٹر ہے اور جس پر بعد ازاں نظر ثانی کر کے میونسپل پارک تک توسیع دی گئی ہے۔ منصوبے کی لاگت 24,604.06ملین روپے ہے ۔ ایس ای پی اے نے انوائرمینٹل ایمپیکٹ اسسیسمنٹ رپورٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی کے پاس اسکا اپنا پہلا ماس ٹرانزٹ ہوگا جس کے تحت 4لاکھ مسافروں کو تیز رفتار ماس ٹرانزٹ کے ذریعے سستی سفری سہولیات فراہم کی جائینگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو صالح فاروقی نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے پر ہونے والے کام کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ناظم آباد چورنگی تا گرو مندرایلویشن سیکشن ، ناگن چورنگی تا ناظم آباد چورنگی، بورڈ آفیس انٹر سیکشن کی تعمیر ، ناگن چورنگی تا سخی حسن واٹر ٹرنک کی تعمیر ، کے ڈی اے چورنگی کے نزدیک پمپنگ اسٹیشن کی ری لوکیشن اور اس طرح کے دیگر کا ہورہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہونے والے کام کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار کو مزید تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :