وزیراعظم نواز شریف کو دو روزہ دورے پرکل (منگل)کو کراچی پہنچیں گے

پیر 13 مارچ 2017 23:30

وزیراعظم نواز شریف کو دو روزہ دورے پرکل (منگل)کو کراچی پہنچیں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) وزیراعظم نواز شریف کو دو روزہ دورے پ (منگل)کو کراچی پہنچیں گے ۔وزیراعظم گورنرہائوس میں مسلم لیگ (ن) سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماں اور تاجر برادری کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم مسلم لیگ (ن)سندھ اقلیتی ونگ کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقد کی جانے والی ہندو برادری کے تہوار ہولی کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔وزیراعظم منگل کی شب کراچی میں قیام کریں گے اور بدھ کو گوادر روانہ جائیں گے جہاں وہ سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ۔امکان ہے کہ وزیراعظم دورہ کراچی میں گرین لائن بس پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیں گے ۔