سندھ ہائی کورٹ نے 479 ارب روپے کی بدعنوانیوں میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی

پیر 13 مارچ 2017 23:25

سندھ ہائی کورٹ نے 479 ارب روپے کی بدعنوانیوں میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب گورڑ پر مشتمل بینچ نے 479 ارب روپے کی بدعنوانیوں میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر نیب کے وکیل دلائل دیں گے،پیر کو سماعت پر ملزم کے وکیل بیرسٹر لطیف کھوسو نے دلائل مکمل کرلئے دوران دلائل لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں رہا نہ کیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے،اس سے قبل دہشتگردوں کو علاج معالجہ میں سہولت کاری کے مقدمے میں عدالت عالیہ کا ڈویڑن بینچ ضمانت منظور کرچکا ہے،اس کے باوجود ڈاکٹر عاصم2 سال سے دھکے کارہے ہیں،وکیل صفائی کے مطابق اسی ریفرنس میں دیگر نامزد ملزمان ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔