2013ء کے پی ٹی آئی کے دھرنا کلچر کے بعد اشتعال انگیز زبان کے استعمال میں زیادہ شدت آگئی ہے جو درست نہیں

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 23:25

2013ء کے پی ٹی آئی کے دھرنا کلچر کے بعد اشتعال انگیز زبان کے استعمال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 2013ء کے پی ٹی آئی کے دھرنا کلچر کے بعد اشتعال انگیز زبان کے استعمال میں زیادہ شدت آگئی ہے جو درست نہیں۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حالیہ لڑائی کو ہماری جماعت سمیت کوئی بھی قبول نہیں کر رہا بلکہ اس پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا گیا ہے بلکہ جاوید لطیف نے اس بات پر معذرت کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف تقاریر ہوتی ہیں مختلف الفاظ سپنچ بھی ہوتے ہیں لیکن جوحد جسمانی لحاظ سے مراد سعید نے عبور کی ہے وہ آج تک کسی نے نہیں کی جو سرا سر زیادتی ہے۔ مراد سعید اور جاوید لطیف دونوں نے جو کیا وہ بالکل غلط ہے جو نہیں ہونا چاہیئے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ یہ بات غلط ہوئی جس پر معافی تلافی بھی ہو چکی ہے اس لیے اب اس بات کو ختم ہونا چاہیئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں بابر سہیل بٹ کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، میں انہیں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں، ان کا یہ قتل ان کی ذاتی دشمنی کا بھی نتیجہ ہو سکتا ہے کیونکہ ان کی ذاتی دشمنی بھی بہت تھی جو سب جانتے ہیں اس لیے اسے کسی اور طرف لے جانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب 2008ء سے یہ جو جمہوری عمل شروع ہوا ہے اس میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت خواہ وہ خیبرپختونخواہ سے ہو، سندھ سے ہو یا پنجاب سے بہت میچور ہو گئی ہے اورسیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

متعلقہ عنوان :