کوتھم کے سی ای اواحمد شفیق اورڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ عبدالطیف کا لاہور پریس کلب کا دورہ

پیر 13 مارچ 2017 23:11

کوتھم کے سی ای اواحمد شفیق اورڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ عبدالطیف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) کوتھم کے سی ای اواحمد شفیق اورڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ عبدالطیف نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور خزانچی شیراز حسنات نے کوتھم کے عہدیداران کو کلب کیفے ٹیریا میں کوکنگ اور سروس کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ممبر گورننگ باڈی قاسم رضا، کونسل ممبر ظہیرسمراء اورسماجی کارکن شاہدقادربھی اس موقع پرموجود تھے۔

کوتھم کے سی ای او اسد شفیق نے کیفے ٹیریاکے معیار کو بہتربنانے ، شیفس اورویٹرز کی کارکردگی میں اضافے کے لئے معاونت کی پیشکش کی جبکہ ممبران کے بچوں کو کوکنگ کی تعلیم دینے کے لئے جلد معاہدہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔کوتھم کی جانب سے پریس کلب میں ایک فوڈفیسٹیول بھی منعقد کیا جائے گاجس میں ملکی و بین الاقوامی کھانوں کے سٹال لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :