ڈراموں، کمرشلز اور مارننگ شوز وغیر ہ کیخلا ف بڑھتی شکایات

پیمرا نے نجی ٹی وی چینلز مالکان اور پی بی اے ارکان کے ساتھ مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

پیر 13 مارچ 2017 23:11

ڈراموں، کمرشلز اور مارننگ شوز وغیر ہ کیخلا ف بڑھتی شکایات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) کو ناظرین کی بڑی تعداد کی طرف سے نجی ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے ڈراموں، کمرشلز اور مارننگ شوز کے معیار میں گراوٹ کی شکایات موصول ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی پروگراموں کے معیار میں بہتری لانے کی خاطر پیمرا نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ای) اور سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے نمائندوں کیساتھ جمعرات 16مارچ 2017 ء کو ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا ہے جس میں یہ تمام مسائل زیرِ بحث لائیں جائیں گے اور مستقبل کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائیگی۔