بلاول زرداری سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ،تنظیم سازی ،ملتان میں جلسے کی نئی تاریخ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مخدوم احمد محمود کی وطن واپسی پرمشاورت سے نئی تاریخ کے اعلان کیا جائیگا،پنجاب حکومت سے سہیل بابر بٹ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ اب عوام میں جانے کا وقت ہے،عام انتخابات کی تیاری بھی ابھی سے شروع کر نی ہے،پی پی چیئرمین/ملتان کا جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کریگا‘ گیلانی

پیر 13 مارچ 2017 23:07

بلاول زرداری سے یوسف رضا گیلانی کی ملاقات ،تنظیم سازی ،ملتان میں جلسے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی ،ملتان میں جلسے کی نئی تاریخ اورملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں شخصیات نے پارٹی رہنماسہیل بابر بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سہیل بابر بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ ملاقات میں ملتان جلسے کی نئی تاریخ اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی اور طے پایا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی وطن واپسی کے بعد مشاورت سے نئی تاریخ کے اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ تنظیم سازی کا عمل مکمل کر کے اب عوام میں جانے کا وقت ہے،عام انتخابات کی تیاری بھی ابھی سے شروع کر نی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان جلسے کی تیاری کر لی تھی تاہم سکیورٹی امور آڑے آگئے ۔لاہور:ملتان تیار ہے، جلسہ ملکی سیاست کا رخ متعین کریگا ۔