شہر قائد کا امن تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چودھری نثار علی خان

وقت آ گیا تمام سیاسی جماعتیں خود احتسابی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیلئے دروازے بند ،نشاندہی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں،وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے گفتگو

پیر 13 مارچ 2017 23:07

شہر قائد کا امن تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، چودھری نثار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاہے کہ شہر قائد کا امن تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وقت آ گیا ہے تمام سیاسی جماعتیں خود احتسابی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف جرائم پیشہ افراد کیلئے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کر دیں بلکہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چودھری نثار نے یہ بات گورنر سندھ محمد زبیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ اور خصوصا کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے جاری اقدامات اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے گورنر سندھ کو انکی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے جہاں آپکی قابلیت اور سیاسی شعور وپختگی سے سندھ کی انتظامی مشینری اور عوام مستفید ہوں گے وہاں سیاسی عمل بھی مزید پختہ ہوگا،دونوں رہنماؤں نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے لئے رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ آپریشن 2013میں وفاقی حکومت کی ہدایت پر شروع کیا گیا اور اب اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے، انہوںنے کہا کہ شہر قائد کا امن تمام سیاسی قوتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں خود احتسابی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے نہ صرف جرائم پیشہ افراد کیلئے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کر دیں بلکہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھرپور ساتھ دیں۔