وزیر داخلہ کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی ریکوری کی معاملے میں جاری تحقیقات میں پیشرفت

بائیکو نامی کمپنی کی جانب سے سرکاری خزانے میں مزید دس کروڑ جمع کرا دیئے گئے

پیر 13 مارچ 2017 23:07

وزیر داخلہ کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی ریکوری کی معاملے میں جاری تحقیقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر پٹرولیم لیوی ریکوری کی معاملے میں جاری تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے جبکہ ایف آئی اے لاہور کی تحقیقات کے نتیجے میں بائیکو نامی کمپنی کی جانب سے سرکاری خزانے میں مزید دس کروڑ جمع کرا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پٹرولیم لیوی ریکوری مد میں اب تک ایک ارب 56کروڑ67لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں جو سالہا سال سے التوا کا شکار تھے۔ وزیر داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :