فوجی عدالتوں بارے آئینی ترمیم میں پیشرفت کے قریب جاتے جاتے دور چلے جاتے ہیں ‘ پیپلز پارٹی مسودے پردوبارہ پارٹی قیادت کو بریفنگ دے گی ، جلد اپنے جواب سے آگاہ کرے گی‘ کمیٹی اجلاس کے وقت کا تعین نہیں ہوا ، پیپلز پارٹی کا جواب آنے پر مشاورت کیلئے ہنگامی طو رپر پارلیمانی رہنمائوں کو بلوائیں گے

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے غیر رسمی بات چیت

پیر 13 مارچ 2017 23:01

فوجی عدالتوں بارے آئینی ترمیم میں پیشرفت کے قریب جاتے جاتے دور چلے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی آئینی ترمیم میں پیش رفت کے قریب جاتے جاتے دور چلے جاتے ہیں ‘ پاکستان پیپلز پارٹی مسودے کے بارے میں اب دوبارہ پارٹی قیادت کو بریفنگ دے گی اور جلد اپنے جواب سے آگاہ کرے گی‘ کمیٹی اجلاس کے وقت کا تعین نہیں ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کا جواب آنے پر مشاورت کیلئے ہنگامی طو رپر پارلیمانی رہنمائوں کو بلوائیں گے۔ وہ پیر کی شام کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے ۔سپیکر سردار ایاز صاددق نے کہا کہ متفقہ بل پر اتفاق رائے کے قریب تر پہنچ جاتے ہیں یکدم دور بھی چلے جاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی بل کے مسودے کے بارے میں پارٹی قیادت کو آگاہ کرے گی۔ اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ جلد پیپلز پارٹی اپنے جواب سے آگاہ کرے گی۔ ہنگامی طو رپر پارلیمانی رہنمائوں کو مشاورت کیلئے بلا لیں گے۔ …(رانا+اع)