امن و امان کے بعد معاشی و سماجی سرگرمیاں مزید تیز ہو چکی ہیں ۔ گورنر سندھ

پیر 13 مارچ 2017 23:00

امن و امان کے بعد معاشی و سماجی سرگرمیاں مزید تیز ہو چکی ہیں ۔ گورنر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ با الخصوص کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد معاشی و سماجی سرگرمیاں مزید تیز ہو چکی ہیں امن و امان کے باعث لوگ اپنی روز مرہ کی خریداری کے لئے صاف ستھرے شاپنگ مال کا رخ کررہے ہیں اس ضمن میں نجی ادارے عوام کو صاف ستھرے ماحول میں اشیاء کی فراہمی میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقہ کلفٹن میں واقع آشیانہ شاپنگ مال اپنی خوبصورتی، سیکیورٹی نظام، سہولیات سمیت خوش گوار ماحول عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے جہاں ہر قسم کا معیاری کپڑا دستیاب ہوتا ہے ایک ہی جگہ پر مختلف معیا ر کے کپڑوں کی دستیابی سے عوام کا وقت بھی بچ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آشیانہ شاپنگ مال شہر کے دیگر شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس میں اہم مقام رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں آشیانہ شاپنگ مال کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی عبداللہ آکا خیل کی سربراہی میں آشیانہ شاپنگ مال کے ایک وفد سے گفتگو میں کیا۔ وفد میں آشیانہ شاپنگ مال کے حاجی ذکریا آکا خیل ،عبد الرحمن آکا خیل ، شاہ ولی آکا خیل ، حیات اللہ آکا خیل ، عبد الکریم آکا خیل ، حمید خان آکا خیل ، سلطان محمد آکا خیل ، نعمت اللہ آکا خیل ، اور عبد الہادی آکاخیل شامل تھے۔

وفد نے گورنر سندھ کو آشیانہ شاپنگ مال کی تعمیر، سیکیورٹی، خوش اخلاق عملہ اور جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے کئی علاقوں میں اعلیٰ معیار کے شاپنگ سینٹر ز ، شاپنگ مالز اور مارکیٹس قائم ہیں جہاں پر عوام کو ہر وقت جم غفیر رہتا ہے کیونکہ اکثر سینٹرز و مارکیٹ پر عوام کی پسند کے مطابق سامان دستیاب ہی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے لوگ اپنی پسند کے لئے سامان کی خریداری کے لئے دیگر شاپنگ مالز کا رخ کرتے ہیں اس سے عوام کا وقت ضائع ہو جاتا ہے لیکن شہر کی پرائم لوکیشن پر قائم آشیانہ شاپنگ مال عوام کو مختلف معیار کے اعلیٰ کپڑوں کی فراہم میں اہم ثابت ہو رہا ہے جہاں عوام کو صاف ستھرے ماحول بھی دستیاب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عوام کے لئے اس قسم کے جدید شاپنگ مال کی سہولت حاصل ہے لیکن پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جدید سہولیات کے حامل شاپنگ مال کی سہولت خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :