Live Updates

مریدکے شادی کی تقریب میں عمران خان اور شیخ رشید کا نام لیکر جگتیں کرنے والے بھانڈوں کی خواجہ سرائوں کے ہاتھوں چھترول

پیر 13 مارچ 2017 22:52

مریدکے شادی کی تقریب میں عمران خان اور شیخ رشید کا نام لیکر جگتیں کرنے ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) مریدکے شادی کی تقریب میں عمران خان اور شیخ رشید کا نام لیکر جگتیں کرنے والے بھانڈوں کی خواجہ سرائوں کے ہاتھوں چھترول ، باراتی لڑائی دیکھ کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں ننگل میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ایک کارکن کی شادی تھی جس میں بھانڈوں نے دلہے اور باراتیوں کو خوش کر کے زیادہ انعام لینے کی خاطر عمران خان اور شیخ رشید کے نام لیکر مخالفت میں جونہی جگتیں شروع کیں کہ بارات میں اپنا رنگ جمانے آئے دو خواجہ سرائوں انکے گرو اور دیگر دو ساتھیوں نے بھانڈوں کو سمجھانا شروع کر دیا کہ وہ عمران خان اور شیخ رشید کا نام لیکر جگتیں نہ ماریں ،رانا ثنا ء اللہ اور عابد شیر علی بننے کی کوشش نہ کریں ۔

اسی بات پر بھانڈوں اور خواجہ سرائوں میں تو تکار سے بات جھگڑے تک پہنچ گئی اور خواجہ سرائوں کے ہاتھوں بھانڈوں کی چھترول ہوگئی یہ دلچسپ لڑائی دیکھ کر باراتی ہنستے رہے اور لوٹ پوٹ ہوتے رہے تاہم باراتیوں نے دونوں گرپوں کو ٹھنڈ ا کیا کہ اپنی مزدوری کریں جھگڑنا چھوڑیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :