2013سے قبل پاکستان ڈیفالٹر ہو چکا تھا ،آج پاکستان ترقی کی بلندیوں کوچھو رہا ہے ‘رانا تنویر حسین

عمران خاں اور زرداری حکومت کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں، قوم انکو مسترد کر چکی ہے انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دو چار ہونگے‘وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

پیر 13 مارچ 2017 22:52

2013سے قبل پاکستان ڈیفالٹر ہو چکا تھا ،آج پاکستان ترقی کی بلندیوں کوچھو ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے 2013سے قبل پاکستان ڈیفالٹر ہو چکا تھا مشرف اور زرداری نے دیوا لیا نکال دیا زرمبادلہ نہ ہونکے برابر رہ گئے تھے آج پاکستان ترقی اور خوشحالی کی بلندیا ں چھو رہا ہے ،چند عناصر پھر سازشوں میں مصروف ہیں کہ ترقی کا پہہ کسی طرح رک جائے ۔

آبادی ریانپورہ میںچیئرمین یونین کونسل چودھری ارشد ورک وائس چیئرمین حاجی رفیق الحسن قریشی کے ہمراہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور اپنے فارم ہائوس پر عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے انہوں نے کہا وہ ملک و قوم ترقی کرتی ہیں جنکی معیشت مضبوط ہوتی ہے امن اور انصاف ہوتا ہے تعلیم اور کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت نے بمشکل معیشت ٹھیک کی ہے کھیل اور تعلیم کو خصوصی اہمیت دی ہے نوجوان نسل کی خوشحالی اور روزگار کیلئے سی پیک جیسے عظیم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے وہ وقت دورنہیں جب دنیا روز گار کے حصول کیلئے پاکستان کا رخ کرے گی ۔

انہوں نے کہا رداالفساد کامیاب ہو گا قوم فوج حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے بجلی کا بحران ختم ہونے کو ہے 2018میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ میاں نوز شریف کو آج تک کام نہیں کرنے دیا گیا ٹانگیں کھینچنے والے یہ نہ دیکھتے تھے کہ پاکستان کا کتنا نقصان ہو رہا ہے آج بھی عمران خاں اور زرداری ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں مگر قوم انکو مسترد کر چکی ہے 2018کے انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دو چار ہونگے۔