خاران میں ہندوبرادری نے جوش و خورش سے اپنا تہوار ہولی منایا

سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے 50ہزار روپے اور مبارک باد پیش کی

پیر 13 مارچ 2017 22:37

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء)خاران میں ہندوبرادری نے جوش و خورش سے اپنا تہوار ہولی منایا اس حوالے سے مندر میں اپنے رسموات منانے سمیت رنگ پاشی اور ڈھول کی تاپ پر راویتی چاپ کیا اس حوالے سے ہندو برادری کے دکانیں دن بھر بند رہی سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے اپنی طرف سے ہندو برادری کے ہولی منانے کے تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے نقد پچاس ہزار روپے دینے سمیت ہندو برادری کو ہولی منانے پر مبارکباد پیش کیا ۔