پنگجور،سول ہسپتال میں ادویات کی قلت سے مریض پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں، میر مسلم رودینی

محکمہ صحت سول ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کا فوری بندوبست کیا جائے ، سماجی رہنما

پیر 13 مارچ 2017 22:37

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) پنجگور کے سیاسی وسماجی رہنما میر مسلم رودینی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال میں ادویات کی قلت سے مریض پریشانی اور مشکلات کا شکار ییں ہسپتال میں اس وقت جو ادویات دستیاب ہیں وہ مرگی شوکر اور بلڈپریشر کے ہیں ان کے علاوہ دیگر ضروری ادویات کا نام ونشان تک موجود نہیں انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیاں کہا کہ غریب لوگوں کا کوئی پرساں حال نہیں ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہاں ضلع بھر سے لوگ علاج ومعالجے کے لیے اتے ہیں اور ان کی اکثریت غریبوں کی ہوتی ہے انھیں ہسپتال میں ادویات کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں ملتا ہے ہسپتال کے اسٹورز میں ایسے ادویات موجود ہیں جو انے والے مریضوں کی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے علاقے کے غریب عوام شدید زہنی کوفت اور مشکلات کا شکار ہیں محکمہ صحت سول ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کا فوری بندوبست کریں تاکہ لوگوں طبی حوالے سے بروقت ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :