شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے پمز ہسپتال کو علیحدہ کر نے کی جلد سمر ی وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی ،پارلیمنٹ میں بل بھی لا یا جا ئے گا

وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں اظہار خیال

پیر 13 مارچ 2017 22:23

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے پمز ہسپتال کو علیحدہ کر نے کے حوالے سے جلد سمر ی وزیر اعظم کو بھجوائی جائے گی ا ور پارلیمنٹ میں جلد بل لا یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا میں اظہار خیال کر تے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پمز ہسپتال یونیورسٹی کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ۔ اس تے اتفاق کرتا ہوں ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ 10 سے زائد ہسپتال الحاق شدہ ہیں ۔یونیورسٹی سے پمز ہسپتال سے علیحدہ کرنے کے حوالے سے سمری وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی۔ سارا کام مکمل ہو چکا ہے جلد اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرینگے ۔ …(م د+وخ)