امریکہ اور چین مابین سرد تعلقات کی برف پگھلنے کا امکان ‘ٹرمپ فلوریڈا میں چینی ہم منصب کی میزبانی کرنے کے خواہاں

ملاقات دونوں فریقین کے مابین درجہ حرارت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ‘دونوں ممالک کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر وسیع پیمانہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ شمالی کوریا اور تجارتی مسائل سمیت حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف چینی صدر شی چن پھنگ ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں بارے فکر مند

پیر 13 مارچ 2017 21:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) امریکہ اور چین کے درمیان سرد تعلقات کی برف پگھلنے کا امکان پیدا ہو گیا‘ آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں اپنے چینی ہم منصب کی میزبانی کرنے کے خواہاں ہیں‘ متوقع ملاقات ایک اجلاس کے موقع پر ہو گی ‘دونوں فریقین کے مابین درجہ حرارت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور اس اجلاس میں دونوں ممالک کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر وسیع پیمانہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف ہیں جن میں شمالی کوریا اور تجارتی مسائل سرفہرست ہیں جبکہ چینی صدر شی چن پھنگ ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں بارے فکر مند دکھائی دیتے ہیں۔ چینی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ماہ فلوریڈا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے چینی ہم منصب کی میزبانی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس دونوں فریقین کے مابین درجہ حرارت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس اجلاس میں دونوں ممالک کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر وسیع پیمانہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ٹرمپ انتظامیہ چین کے ساتھ حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کرنے میں مصروف ہے جن میں شمالی کوریا اور تجارتی مسائل سرفہرست ہیں جبکہ چینی صدر شی چن پھنگ ٹرمپ کی تجارتی دھمکیوں بارے فکر مند ہیں۔ چینی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اپنے تادیبی اقدامات کی وجہ سے ان تمام مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ملاقات کی متوقع تاریخ 6,7اپریل ہے۔