صومالیہ میں کار بم دھماکہ، 8افراد ہلاک ، متعدد زخمی

پیر 13 مارچ 2017 21:52

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میںایک مصروف سٹریٹ کے قریب کار بم دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس اور میڈیکل سروسز کاکہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ایک گھنٹے بعد ایک دوسرے دھماکے میں منی بس کا ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا جو چیک پوسٹ کراس کررہا تھا۔پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ مکہ المکرمہ سڑیٹ پر واقع ویلئی ہوٹل کے باہر ہوا۔