امریکہ اور ناروے میں بلیک لسٹ زیڈ ٹی ای کمپنی پاکستان کے 40 ارب روپے کے سیف سٹی پروجیکٹ کا ٹھیکہ لینے کیلئے سرگرم ‘ ٹینڈر دستاویز بھی جمع کرا دیں

پیر 13 مارچ 2017 21:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) زیڈ ٹی ای کمپنی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت 40 ارب روپے کا ٹھیکہ لینے کے لئے سرگرم ‘ ٹینڈر دستاویز بھی جمع کرا دیں جبکہ یہی کمپنی امریکہ اور ناروے میں بلیک لسٹ ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق زیڈ ٹی اے کمپنی 40 ارب روپے کا ٹھیکہ لینے کے لئے سرگرم ہے۔

(جاری ہے)

سیف سٹی پروجیکٹ کیلئے ٹینڈرز دستاویز بھی جمع کرا دیں مگر حکومت لا علم ہے۔ نااہل کمپنی ٹھیکے کیلئے شارٹ لسٹ 14 کمپنیوں میں شامل ہے۔ زیڈ ٹی ا ی کمپنی پر امریکہ میں ارب 19 کروڑ ڈالر کے جرمانے ہوئے ہیں اور کمپنی نے ان جرمانوں کو قبول کیا ہے۔ یہ آئندہ 7 سال تک امریکن اداروں کی آبزویشن میں رہے گی۔ اس ناروے میں بھی اس کمپنی کو بلیک لسٹ کیاگیا ہے۔ …(رانا)