سمندری کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے چیچہ وطنی کے رہائشی ایک خاندان کے تین افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 13 مارچ 2017 21:16

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) سمندری کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے چیچہ وطنی کے رہائشی ایک خاندان کے تین افراد اور کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو سپرد خاک کر دیا گیا۔نواحی گائوں 168/9-Lمیںجب دو جوان سال بھائیوں احمد، عثمان اور انکی والدہ پروین بی بی کی میتیں اٹھائی گئیں تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گائوں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیاجبکہ اس حادثہ میں کیری ڈبہ کے ڈرائیور احسان کو اس کے آبائی گائوں 27/11-Lمیں سپرد خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 168/9-Lکا بد قسمت خاندان چند روز بعد طے کی گئی متوفی احمد کی شادی کی خریداری کے لیے فیصل آباد جار ہا تھا کہ سمندری کے قریب حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد بس کے ساتھ کیری ڈبہ کے تصادم میں دم توڑ گئے تھے ۔چیئر مین یونین چوہدری ساجد بشیر ،ممبر پنجاب بارکونسل محمد افضل چوہدری اورصدر بار میاں آصف رفیق نے اس ناگہانی حادثہ پر خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔