کوئٹہ:پولیس نے آپریشن رد الفساد کے دوران مختلف کاروائیوں میں تارکین وطن سمیت 28 ملزمان گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 13 مارچ 2017 20:37

کوئٹہ:پولیس نے آپریشن رد الفساد کے دوران مختلف کاروائیوں میں تارکین ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) ریجنل پولیس آفیسر بلوچستان وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ کوئٹہ پولیس نے آپریشن رد الفساد کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے لے لیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آیا منان چوک واقعے اور دیگر کارروائیوں میں گیارہ مقدمات درج ہوئے اور 28ملزمان کو گرفتار کو کیاگیا جبکہ 28تارکین وطن دو اشتہاری اور 7مفرو ر ملزموں کو گرفتار کیاگیا پولیس نے 953گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا ان خیالات کااظہارانہوں نے سوموار کو اپنے دفترمیں ایس پی انوسٹیگیشن ڈاکٹر محمدذاہد ،اے ایس پی محمد ،ایس پی لیگل سجاد ترین ، ایس پی ایڈمن عرفان بشیر اور ایس پی سیکورٹی جاوید غرشین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیاانہوں نے بتایاکہ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کے تسلسل میںکوئٹہ پولیس نے بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پولیس نے منان چوک واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کے دوران کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں ایک مکان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ ایمونیشن جس میں کلاشنکوف11عدد، چائنا رائفل 2عدد، ایک لائٹ مشین گن ،ایک بلڈ ایکشن رائفل ، ایک شارٹ گن ، ایک سٹین گن ، 49میگزین کلاشنکوف ، 8400رائونڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا تاہم اس میں کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی اسکے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران 28تارکین وطن کو ،9اشتہاری ومفرور ملزمان کو حراست میںلے لیا اسکے ساتھ ساتھ 38گاڑیوں سے کالے شیشے متعدد گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبرپلیٹ اتاری اور متعدد کے چالان کئے اسکے ساتھ ساتھ 953گاڑیوں کو چیکنگ کے دوران کلیئر قرار دیا گیا 28ملزمان کو گرفتار کرکے گیارہ مقدمات درج کئے گئے انہوں بتایا کہ گزشتہ شب کارروائی کرنے والی ٹیم کو نقد 50ہزار روپے انعام دیاگیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس گھر سے اسلحہ ایمونیشن برآمد ہوا ہے یہ کچھ عرصہ قبل بھاری قیمت پر خریدا گیا ہے ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے وہ جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں منان چوک واقع کے ملزمان کی گرفتاری اور آپریشن ردالفساد کے دوران کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کو کافی عرصے سے دہشتگردی کے حملوں کا خطرہ چلا آرہاہے اور ای ایم ای سینٹر پر بھی حملے کا خطرہ تھا اور یہ اسلحہ بھی اسی علاقے سے برآمد کیاگیا ہے انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک کو توڑنے اور انکی طاقت کو کمزور کرنے کیلئے کارروائیاں کی جارہی ہے پولیس ٹریننگ کالج کی سیکورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں بتایا کہ وہاں پر کوئی کیڈٹس موجود نہیں ڈسٹرکٹ پولیس اور پولیس ٹریننگ کالج انتظامیہ نے ریکروٹس کی تربیت کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے جسکی حفاظت کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ پولیس ادا کریگی سانحہ سول ہسپتال اور پولیس ٹریننگ کالج سے ملنے والے شواہد اور فنگر پرنٹس کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد اسکا پروفائل تیار ہوچکا ہے آئی ای ڈی بنانے والی بڑی فیکٹری سے ملنے والے فنگر پرٹنس کے ساتھ سانحہ سول ہسپتال کے فنگر پرنٹس ملتے تھے کیونکہ اسکا ماسٹر مائنڈ جہانگیر بادینی مارا جاچکا ہے بقیہ معاملات تحقیقات پراسس میں ہے مردم شماری میں سیکورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 537ٹیمیں سیکورٹی پر معمور ہونگی پورے علاقے اور پاک فوج کے جوانوں سمیت دیگر عملے کی سیکورٹی اور علاقے کو محفوظ رکھنے کیلئے 15سو اہلکاروں کو تعینات کیاجائیگا اسکے علاوہ فرنٹیئر کے ساتھ ملکر سیکورٹی پلان تربیت دیاگیا ہے اس حوالے سے میٹنگز منعقد کرینگے تاکہ ان انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے

متعلقہ عنوان :