درخت کا انسا نی زندگی اور کائنا ت میں اہم رو ل ہے ،ارسلان حیدر

پیر 13 مارچ 2017 20:08

درخت کا انسا نی زندگی اور کائنا ت میں اہم رو ل ہے ،ارسلان حیدر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2017ء) ریجنل جنرل منیجر ہزارہ ٹیلی کا م ار سلا ن حیدر نے کہا ہے کہ درخت کا انسا نی زندگی اور کائنا ت میں اہم رو ل ہے جس کے لئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ درخت لگا نے چا ہیان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روزٹیلی فون ایکسچینچ ایبٹ آباد میں دوڑ وا ٹر شیڈ کے زیر اہتما م بیلن ٹری سو نا می پرو گرا م کے حوا لے سے پودا لگا کر شجر کا ری مہم کے افتتاح کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر سنیئر منجیر عثمان خا ن ۔ایس بی ایم ما نسہرہ ار شد فیا ض ،ایس بی ایم ایبٹ آباد ممتاز حسین،اے ایم عبداللہ سعید ،ڈی ایف او وا ٹر شیڈقا ضی یو نس ،ایس ڈی ایف او خورشید خا ن جدون کے علا وہ محکمہ ٹیلی فو ں کے دیگر افسرا ن اور اہلکار بھی مو جود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایف او وا ٹر شیڈ قا ضی یو نس نے اس موقع پر تفصیلا ت بتاتے ہو ئے کہا کہ بیلن ٹری سو نا می منصو بہ خیبر پختو نخوا میں پو دے لگا نے میں دنیا کا چو تھا بڑا منصو بہ ہے بیلن ٹری سو نا می منصو بے کے تحت مو جودہ خیبر پختو نخوا حکو مت نے صو بے میں پا نچ سا لو ں کے دورا ن ایک ارب پودے لگا نے کا ہدف مقر ر کیا تھا لیکن صو بائی حکو مت یہ ہدف اب تین سا لو ں میں حا صل کر ے گی اب تک سا ت ارب رو پے کی لا گت سے 60کڑوڑ پو دے لگا ئے جا چکے ہیں اور با قی ہدف انشا اللہ 2018تک مکمل کر لیا جا ئے گا۔

ریجنل جنر ل منیجر ارسلا ن حیدر نے اپنے تما م افسران ہزارہ ڈویژن کو ہدا یت کی کہ وہ ہزارہ بھر میں جہا ں جہا ں ہما ری ٹیلی فو ں ایکسچینج کی جگہ ہے اس میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے اور ان کی حفا ظت بھی کر یں۔انہو ں نے کہا کہ درخت لگا نے سے زیا دہ اس کی حفا ظت کر نا ضرو ری ہے

متعلقہ عنوان :