کراچی، پولیس کی کارروائی ،گلشن اقبال سے گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

پیر 13 مارچ 2017 19:41

کراچی، پولیس کی کارروائی ،گلشن اقبال سے گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ڈاکو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گوشت کی دکانیں لوٹنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گوشت کی فروخت کرنے والے قصابوں کے لئے خوف کی علامت سمجھنے جانے والے گوشت خور ڈاکو گرفتار ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی کراچی شرقی فیصل چاچڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی شناخت سی سی ٹی ویڈیو کی مدد سے کی گئی۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے ملزمان میں وسیم، زبیر اور خالد شامل ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گلشن اقبال، بہادر آباد طارق روڈ، سولجر بازار اور ایف بی ایریا کی 34 گوشت کی دکانوں میں لوٹ مار کی۔ ملزمان کے خلاف ضلع شرقی کے 2 تھانوں میں 3 مقدمات درج ہیں۔فیصل چاچڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے ایک اورساتھی مفرورملزم شعیب شیخ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔