راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی‘ 11ملزمان گرفتار

پیر 13 مارچ 2017 19:17

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں ،کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں اور پتنگ فروشوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی6885گرام چرس،04بوتل شراب اور 63عدد پتنگیں معہ 2ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے طارق سے 210 گرام چرس، طارق حسین سے 1465گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے زاہد سی250گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے ذیشان سی360گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے سلیمان سے 3300 گرام چرس، تھانہ صدر واہ پولیس نے فرحان سے 1300گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قربان سے 04 بوتل شراب، تھانہ صدر واہ پولیس نے کلیم سے 43 پتنگیں 02 ڈوریں، تھانہ بنی پولیس نے یاسر سے 20 پتنگیں جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے آصف اور اسد کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :