کابل میں خودکش دھماکا،ایک شخص جاں بحق،8افرادزخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 مارچ 2017 18:19

کابل میں خودکش دھماکا،ایک شخص جاں بحق،8افرادزخمی ہوگئے
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ2017ء) : افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پولیس ڈسٹرکٹ کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیاکے مطابق خود کش حملے میں نجی کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی بس کونشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا نے مزید بتایا کہ خودکش حملہ آورنے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا لیا۔ تاہم دھماکے میں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ جبکہ ریسکیوٹیمیں بھی جائے دھماکا پرپہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :