ایس ای سی پی نے حبیب میٹرو پولیٹن مضاربہ مینجمنٹ کمپنی حبیب میٹرو مضاربہ کے نام سی30 کروڑ روپے کا نیا مضاربہ جاری کرنے کی منظوری دے دی

پیر 13 مارچ 2017 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مارچ2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن پاکستان نے حبیب میٹرو پولیٹن مضاربہ مینجمنٹ کمپنی ، جو کہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی ذیلی کمپنی ہے، کوحبیب میٹرو مضاربہ کے نام سے تیس کروڑ روپے کا نیا مضاربہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔حبیب میٹرو پولیٹن مضاربہ مینجمنٹ کمپنی اس وقت فرسٹ حبیب مضاربہ کی مینجمنٹ کر رہی ہے جو کہ سٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ بھی ہے۔

پیر کو سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حبیب میٹرو پولیٹن مضاربہ مینجمنٹ کمپنی کی مینجمنٹ میں یہ نیا مضاربہ مالی خد مات فراہم کرنے والا مضاربہ ہو گا جو کہ انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کو گاڑیوں کے حصول اور خریداری کے لئے سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ مضاربہ صارفین کو اجرا ماڈل کے تحت سولر پاور سسٹم ، جنریٹرز ، تعمیرانی مشینری، کمرشل اور زرعی مشینری کے لئے بھی فنانس فراہم کرے گا۔

حبیب میٹرو مضاربہ کے تحت فنانسنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لئے ابتدائی طور پر کمپنی کی جانب سے تیس کروڑ روپیمختص کئے گئے ہیں جن میں سے نوکروڑروپے کے مضاربہ سرٹیفیکیٹ حبیب میٹروپولیٹن مضاربہ مینجمنٹ کمپنی اور حبیب میٹروپلیٹن بینک کو فروخت کر دئے جائیں گے جبکہ بقایا بیس کروڑ روپے کے مضاربہ سرٹیفیکیٹ عوام کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

مضاربہ کے یہ سرٹیفیکٹ سٹاک ایکس چینج میں بھی لسٹ کئے جائیں گے۔اس سے پہلے، مضاربہ کمپنی اینڈ مجاربہ آڑدیننس 1980 کی دفعہ 10 کے مطابق مضاربہ کا مذہبی بورڈ اپنی21فروری کے اجلاس میں تصدیقی سرٹیفیکیٹ جاری کر چکا ہے کہ کمپنی کی جانب سے جمع کروائے جانے واے سرٹیفیکیٹ کے مطابق اس مضاربہ کاکاروبارشریعت کی اصولوں کے عین مطابق ہے۔حبیب میٹرو مضاربہ مضاربہ کے شعبے میں ایک اہم اضافہ ہے۔ توقع ہے کہ یہ عوام کو اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ (و خ )

متعلقہ عنوان :