چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات منظور کر لئے ہیں، نوید احمد خان

وکلاء کے تعاون سے ہی لوگو ں کے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکتا ہے ، کوشش ہے عوام کو جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان

پیر 13 مارچ 2017 18:25

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات فور ی طور پر منظور کر لئے ہیںیہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی اور ان کی کابینہ کی طرف سے تبدیل ہونیوالے ججز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کہیں انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے لئے خو بصورت مین انٹری گیٹ تعمیر کیا جائیگا جس پر سیکورٹی کیلئے حفاظتی مورچے بنائیں جائینگے اور سیکورٹی کیمر ے بھی نصب کئے جائیں گے انٹری گیٹ کے ساتھ سایہ دار شیڈ بھی بنا ئے جائینگے تاکہ سیکورٹی پر مامور اہلکارگر می و سری کی شدت سے محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس خیبر پختونخواہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے واضح طور پر پور ے صو بے میں یہ احکامات جاری کئے ہیں ججز کے ساتھ ساتھ وکلاء کی سیکورٹی کو یقینی بنا یا جا ئے اور اس کے لئے کسی قسم کی کو ئی تاخیر نہ کی جا ئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے اس حوالے سے فور ی طور پر فنڈ ز کی منظور ی بھی دے دی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع ہو جائیگا انہوںنے کہا کہ مین گیٹ کے علاوہ وکلاء کیلئے معیار ی واش روم بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ پینے کے پانی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں وکلاء کے تعاون کا انتہائی مشکور ہو ں اور یہی وجہ ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ججز کی کام کر نے کی رفتار انتہائی بہتر ہے وکلاء کے تعاون سے ہی لوگو ں کے مقدمات کو جلد نمبٹایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کو جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جائے اور یہ کام وکلاء کے تعاون کے بغیر نہیں ہو سکتا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی اور جنرل سیکرٹری ساجد لطیف بھانڑی نے تبدیل ہونیوالے ججز ایڈیشنل سیشن جج اصغر شاہ خلجی ، سینئر سول جج عابد زمان ، سول جج اعجاز الرحمان قاضی ، سول جج شاہ فیصل ، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج کلیم ارشد جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی شیلڈ پیش کی گئیںاس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اختر حسین قریشی نے چیف جسٹس خیبر پختونخواہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید احمد خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے پیش کئے گئے مطالبات فوری طور پر منظور کئے اور کام بھی شروع کرا دیا ہے انہوں نے اس موقع پر تبدیل ہونیوالے ججز کی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کیا تقر یب سے تبدیل ہونیوالے ججز صاحبان کے علا وہ بار کے جنرل سیکرٹری ساجد لطیف بھانڑی اور بار کونسل کے ممبر طاہر وسیم ڈیا ل ایڈوکیٹ ، حشمت نواز سدوزئی ایڈوکیٹ، نے بھی خطا ب کیا ۔