حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے‘پاکستان 2017ء میں عمان میں ہونے والی نمائش میں شرکت کرے گا، پارلیمانی سیکرٹری تجارت نجیب الدین اویسی

پیر 13 مارچ 2017 18:21

اسلام آباد ۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) پارلیمانی سیکرٹری تجارت نجیب الدین اویسی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے‘ عمان کے ساتھ تجارت پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جارہا ہے‘ پاکستان 2017ء میں عمان میں ہونے والی نمائش میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری تجارت نجیب الدین اویسی نے بتایا کہ 2015-16ء میں پاکستان کو چین کی برآمدات 12 ارب 10 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں‘ 2006-07ء میں پاک چین تجارتی حجم 4 ارب ڈالر تھا۔

طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عمان کے ساتھ تجارت پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جارہا ہے۔ پاکستان سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے ارکان کے نام حکومت عمان کو سفارتی ذرائع کے ذریعے بھیجے جاچکے ہیں‘ عمان سے جواب کا انتظار ہے۔ مئی 2017ء میں عمان میں منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستان حصہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :