نیب ریفرنسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت 20مارچ کو ہوگی

پیر 13 مارچ 2017 18:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے ریفری جج نے نیب ریفرنسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت وکیل صفائی بیرسٹر لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے پرنیب کے دلائل کے لیے 20 مارچ کی تاریخ مقررکردی ہے۔پیر کوسندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنسز میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل بیرسٹر لطیف کھوسہ درخواست میں مقرر کردہ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ کے س سامنے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر انہیں ضمانت پر رہا نہ کیا گیا تو انکی جان کو خطرہ ہے۔

ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ڈاکٹر عاصم کے دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ضمانت بھی منظور کرچکا ہے ڈاکٹر عاصم پونے دو سال سے دھکے کھا رہے ہیںجبکہ ریفرنسز میں نامزد دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ڈاکٹر عاصم ذہنی تنا کا شکار ہیں، ضمانت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے ڈ اکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ کے دلائل مکمل ہونے پر نیب کے وکیل کو دلائل دینے کے لئے 20مارچ کی تاریخ مکمل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔