ایم کیو ایم کے رہنما کامران فاروقی کی 3لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

پیر 13 مارچ 2017 18:01

ایم کیو ایم کے رہنما کامران فاروقی کی 3لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما کامران فاروق کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور بارودی مواد برآمدگی سے متعلق مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت 3لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کوا نسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کامران فاروق کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور بارودی مواد برآمدگی سے متعلق مقدمہ میں دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست کی سماعت پر ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں3لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔