وزیراعلیٰ کاپی پی پی کارکن بابربٹ کےقتل کانوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم

کیس کی تفتیش کیلئےسینئرپولیس افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت،متاثرہ خاندان کوہرقیمت پرانصاف فراہم کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 مارچ 2017 17:27

وزیراعلیٰ کاپی پی پی کارکن بابربٹ کےقتل کانوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مناواں کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے کارکن بابر سہیل بٹ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کیس کی تفتیش کیلئے پولیس کے سینئر افسران پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش میں میرٹ اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے اور مقتول کے خاندان کو ہرقیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :