سی پیک کے تحت تھر کول پراجیکٹ کے دوسرے سب سے بڑے بلاک کی تعمیر کے لئے ڈرلنگ اور تعمیراتی کام شروع

پیر 13 مارچ 2017 17:24

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تھر کول پراجیکٹ کے دوسرے سب سے بڑے بلاک کی تعمیر کے لئے ڈرلنگ اور تعمیراتی کام شروع کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبہ سندھ کے علاقے تھر پارکر میں کول پراجیکٹ کے دوسرے بلاک پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ شروع کیے جانے والے تھر کول پراجیکٹ کے بلاک ون کی لاگت 2 سو ارب روپے جبکہ بلاک ٹو کی لاگت کا اندازہ 220 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تھر پارکر میں کوئلے کے 4 ارب ٹن کے 150 کلومیٹر طویل بلاک میں موجود ہیں ،دونوں پراجیکٹس کی تعمیر کے بعد ان سے 132 میگاواٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی۔

متعلقہ عنوان :